کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلی زلمی ویمن لیگ پشاور اسٹارزنے جیت لی فائنل میں ہزارہ ریجن کو 7وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اختتامی تقریب کےمہمان خصوصی مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف تھے۔ ہزارہ ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے۔ جواب میں پشاور کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کیا اور یو زلمی ویمن لیگ کی چیمپئن بن گئی۔علینہ شاہ کو لیگ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔