• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ بار الیکشن میں کامیاب امیدواروں کو وقار مہدی کی مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے چیف منسٹر انسپیکشن، انکوائری اینڈ امپلیمینٹیشن ٹیم اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسئیشن کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدارتی امیدوار بیرسٹر سرفراز علی میتلو سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد اور ان کے لیے اپنی نیک تمناوَں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے جاری کردی تہنیتی پیغام میں، وقار مہدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ بیرسٹر سرفراز میتلو ایڈوکیٹ کی قیادت میں تمام نومنتخب عہدیداران سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسئیشن کو مزید فعال و موثر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسئیشن نے ملک میں قانون و آئین کی بالادستی کی ہر لڑائی میں عوام دوست مورچہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید