کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار ٹرالر اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا،ٹریفک پولیس کے منع کرنے کے باوجود شہری آئل جمع کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق، کیماڑی نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی جاتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا، تصادم کے باعث ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔ آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد علاقہ مکین اور وہاں سے گذرنے والے شہری ڈرمز اور برتنوں میں آئل جمع کرنے پہنچ گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کرین کی مدد سے ٹرالر اور ٹرک کو ہٹاکر سڑک کلئیر کردی گئی ہے ۔متاثرہ آئل ٹینکر میں 30 ہزار لیٹر کوکنگ آئل موجود تھا، 70 فیصد آئل روڈ پر بہہ گیا، کوکنگ آئل کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زائد تھی۔