کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قانونی پابندی کے باجودقابل استعمال بیٹریوں کو بیٹری اسکریپ ظاہر کرکے کلئیر کرانے کی کوشش کی۔ لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے پر مقدمہ درج، 13 کروڑ روپے مالیت کی بیٹریز ضبط،ترجمان کسٹمز کے مطابق گذشتہ ماہ 24 نومبر کو کسٹمز انفورسمنٹ اے ایس او نےکے آئی سی ٹی سے کلئیر کئے گئے 8 کنٹینرز کو روکا گیا تھا اب ان کا باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے ، ترجمان کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کو حساس ادارہ سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سنچری انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ بیٹری اسکریپ کی آڑ میں قابل استعمال بیٹریز اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔