• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی صوبہ کیلئے ڈسٹرکٹ بار کا ڈی سی آفس ملتان کے سامنے احتجاجی کیمپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے وکلاء تحریک کا آغاز کر دیا ہے، صوبے کے قیام تک احتجاج جاری رہے گا، صوبہ نہ بنایا گیا تو لاہور جا کر دھرنا دیں گے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ نے ڈی سی آفس ملتان کے سامنے سرائیکی صوبہ کے قیام کے لیے لگائے گئے ہفتہ واراحتجاجی کیمپ میں شریک ہونیوالے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء تحریک کا دائرہ وسیب کی تمام بار رومز تک وسیع کرینگے۔
ملتان سے مزید