ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ الپہ نے منشیات فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ، اڑھائی کلو گرام سے زائد چرس سمیت 01عدد رائفل کلاشنکوف بھی برآمد کرلی ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔دوسری جانب پولیس نے مبینہ اغوا برائے تاوان کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی۔