• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی احتجاج کی آڑ میں پختونوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مشتاق احمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سابق سینیٹر مشتاق احمدخان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی آڑ میں بے گناہ پختونوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پولیس نےبے گناہ پختونوں کی گرفتاریوں کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔اسلام آباد کو پختونوں کیلئے نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت آگ سے کھیلنا بند کرے اور تمام بے گناہ پختونوںکیخلاف مقدمے واپس لیکر انہیں فوری طور پر رہا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پختون جرگہ کے عمائدین اور مشران کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،عمائدین اور مشران میں صدر پختون جرگہ ایوب خان، حاجی دلاور خان، مولانا وحید گل و دیگر شامل تھے،مشتاق احمد نے کہا کہ پختون پر امن شہری ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید