کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ انہوں نے شام میں موجود مختلف فریقوں سے بات چیت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایران کو شام میں سیدہ زینب اور رقیہ کے مزاروں سمیت مقدس مقامات کی حفاظت کی یقین دہانی کروادی گئی ہے، ہمارے سفارتخانے پر حملہ کسی تنظیم یا مسلح گروپ نے نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ان مقدس مقامات کا تقدس برقرار رکھا جائے گا اور ہمارے سفارتخانے کا احترام بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ وہ مختلف فریقوں سے رابطے میں ہیں۔ بدقسمی سے اتوار کی صبح ہمارے سفارتخانے میں دارندازی کی گئی تاہم اس واقعے اور موصول ہونے والی فوٹیجز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی تنظیم یا مسلح فروپ کی طرف سے نہیں کیا گیا اور اس میں عام شہری ملوث رہے ہیں۔