کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم کراچی میں فیک نیوز پھیلانے کے الزام کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گلشن اقبال میٹروول کراچی کے رہائشی سیف الرحمن کے خلاف درج مقدمہ میں الزام ہے کہ انہوں نے نومبر میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پروپیگنڈا کے طور پر فیک نیوز پھیلائی جس اسکے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تاہم اس مقدمے میں تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔