• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور شمالی چھاؤنی، 12 سالہ گھریلو ملازم پر بہیمانہ تشدد، مالک گرفتار

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں12سالہ گھریلوملازم پرمبینہ بہیمانہ تشدد کرکےحالت بگڑنے پرکو گھر سے دور چھوڑ دیا۔ مقامی لوگوں نے متاثرہ ملازم علی کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے ملازم کو ہسپتال منتقل کیا جسکے بعد گھر کے مالک طلحہ عباس کو گرفتارکرکے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کا کہنا کہ میڈیکل رپورٹ سے تشدد کی نوعیت کا اندازہ ہو گا، جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔متاثرہ ملازم علی کی حالت خطرے سے باہر ہے، بچوں پر تشدد کرنیوالے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔
اہم خبریں سے مزید