کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی بی اے سکھر کے تحت ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں اتوار کو منعقد کیا گیا کراچی میں جامعہ کراچی اور جامعہ این ای ڈی میں ہوا۔ ٹیسٹ کی نگرانی وائس چانسلر آئی بی اے ڈاکٹر آصف شیخ نے کی۔ آصف شیخ نے میڈیا کے سامنے بڑے صندوقوں سے پرچہ نکالا اور ان کو بتایا کہ پرچہ سیل ہے اور اس کا کوئی حصہ آؤٹ نہیں ہوا ۔ انھوں نے کہا کہ صدوق بند گاڑی میں لائے گئے جس کی نگرانی کیمرے کررہے تھے اور پولیس بھی ہمراہ تھی۔ ٹیسٹ کا آغاز قدرے تاخیر سے 11 بجکر 55 پر شروع کیا گیا 200 سوالات کیلئے 3گھنٹہ 20منٹ کا وقت دیا گیا۔ سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے جامعہ کراچی اور جامعہ این ای ڈی میں ٹیسٹ مرکز کا دورہ کیا۔ ریحان بلوچ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹیسٹ کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ ٹیسٹ بہترین طریقے سے ہورہا ہے اور تمام امور کی نگرانی آئی بی اے کے وائس چانسلر آصف شیخ خود کررہے ہیں اس لیے ٹیسٹ کا پرچہ لیک نہیں ہوا۔ امیدواروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے کراچی میں جامعہ کراچی اور جامعہ این ای ڈی میں ٹیسٹ کی نگرانی وائس چانسلر آئی بی اے ڈاکٹر آصف شیخ کررہے تھے۔ ڈاکٹر آصف شیخ کی ہدایت پر تاخیر سے آنے والے امیدواروں کو بھی شرکت کا موقع دیا گیا۔ کئی امیدوار پرچہ شروع ہونے کے بعد بھی آئے۔ صوبائ سکریٹری صحت ریحان بلوچ نے مذید کہا کہ آئندہ سال امیدواروں کی سہولت کے لیے کراچی میں سمیت سندھ بھر میں مزید مرکز قائم کیئے جاہیں گے