• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹوں کا بھٹہ بند کرایا جا ئے، سیکٹر ایچ سولہ کا مطالبہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سیکٹر اآئی سولہ کے مکینوں نے چیف کمشنر اسلام اآ باد و چیئر مین سی ڈی اے چوہدری محمد علی ر ندھا وا سے اپیل کی ہے کہ سیکٹر اآئی سولہ ٹو کے ملحقہ سیکٹر ایچ سترہ میں چلنے والے اینٹوں کے بھٹہ کو بند کرایا جا ئے جو علاقہ میں ماحولیاتی اآ لودگی کا سبب بن ر ہا ہے۔ رانا عبد الوحید اور دیگر مکینوں نے بتایا کہ ایچ سترہ میں اینٹوں کے چار بھٹے تھے جن میں سے تین ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے بند کرا دیے ہیں لیکن ایک بھٹہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے چل رہا ہے۔ بھٹے میں پرانے ٹائر اور جوتے جلائے جا تے ہیں جس کا سیاہ دھواں دمہ اور سانس کی دیگر بیماریوں کا سبب بن ر ہا ہے۔ مکینوں نے بتا یا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سیکٹر ایچ سترہ میں جناح ہسپتال بھی تعمیر کیا جا ر ہا ہے لیکن ایکوائرڈ سیکٹر میں بھٹہ کی موجودگی ایک سوالیہ نشان ہےاسے فوری طور پر ختم کرایا جا ئے۔مکینوں نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ما حولیات سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کا نو ٹس لیں۔
اسلام آباد سے مزید