• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈوں کی قیمت میں تاریخ ساز اضافہ‘ 360روپے درجن ہو گئے

راولپنڈی (جنگ نیوز) سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتوں میں جاری اضافہ کا تسلسل مزید تیز ہو گیا۔ انڈے جو کہ کچھ عرصہ قبل 280روپے درجن تھے اب تیزی سے اضافہ کے بعد سرکاری قیمت ساڑھے تین سو روپے درجن سے زائد تک جا پہنچی ہے۔ مرغی کا گوشت جو کہ کچھ عرصہ قبل دو سو اسی روپے کا تھا 8دسمبر کو مارکیٹ کمیٹی کے جاری ریٹس کے مطابق تین سو روپے سے زائد تھا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے لیکن اسکے ساتھ انڈوں کی قیمتوں پر کنٹرول اور مبینہ طور پر افغانستان اسمگلنگ کئے جانے کا بھی نوٹس لیا جائے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ انتظامیہ انڈوں کی قیمت زیادہ سے زیادہ دو سو روپے درجن مقرر کرے تاکہ معصوم بچوں کی پروٹین کی ضروریات کو پورا کر کے انہیں سردی‘ زکام اور کھانسی وغیرہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔ شہریوں نے اپیل کی کہ پنجاب حکومت جڑواں شہروں کی ضلعی انتظامیہ کو انڈوں اور پولٹری کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کرے۔
اسلام آباد سے مزید