ملتان(سٹاف رپورٹر)رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی BZU ملتان کے زیراہتمام فورٹین سٹریٹ پیزا ملتان کے تعاون سے چوتھے سالانہ عبدالستار ایدھی والنٹیئر ایوارڈز 2024 کا اہتمام سیمینار ہال میں کیا گیا جس کی صدارت بانی صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کی، تقریب میں ممتاز علمی، ادبی اور سماجی شخصیات کو ان کی اعلیٰ سماجی، رفاہی و فلاحی خدمات کے اعتراف میں عظیم والنٹیئر عبد الستار ایدھی کے نام سے منسوب چوتھے سالانہ عبدالستار ایدھی والنٹیئر ایوارڈز پیش کئے گئے جن میں ڈائریکٹر حج وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومتِ پاکستان ملک ریحان عباس کھوکھر، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز بہاو ¿ الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی BZU ملتان ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ، چیف ایگزیکٹو چوہدری برادرز ٹیکسٹائل ملز چوہدری محمد ذوالفقار علی، سابق ڈی او سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد، مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو، ڈائریکٹر سینٹر فار ریسرچ سوشیالوجی اینڈ سوشل پالیسی BZU ملتان ڈاکٹر کامران اشفاق سمیت دیگر شامل تھے۔