• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20واں گورنر سٹیٹ بینک کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا

ملتان (سٹاف رپورٹر) 20واں گورنر سٹیٹ بنک کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کل 10دسمبر سے ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ میں شروع ہو گاافتتاحی میچ بنک الحبیب اور میزان بنک کی ٹیموں کے مابین ہو گا ملتان بینکرز کلب کے زیراہتمام 20واں ایس بی پی گورنر انٹر بنکس ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ کل 10دسمبر 2024 سے ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ پر شروع ہو رہا ہے۔ ایونٹ کی رنگا رنگ تقریب کا افتتاح چیف منیجر سٹیٹ بینک ملتان و صدر ملتان بینکرز کلب جاوید اقبال مارتھ کریں گے۔ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق پول اے میں نیشنل بنک،سٹیٹ بنک،یونائیٹڈ بنک،حبیب بنک جبکہ پول بی میں مسلم کمرشل بنک،میزان بنک،بنک آف پنجاب،بنک الحبیب شامل ہیں۔
ملتان سے مزید