ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی ترجمان مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلال ربانی نے کہا ہے کہ حکومت مدارس رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے ،ترمیمی ایکٹ مدارس رجسٹریشن کے قانون کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے واپس کر کے ثابت کیا کہ مدارس کے قومی دھارے میں شمولیت کے مخالف حکومت ہے،غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے دینی مدارس رجسٹریشن قانون کو مسترد کیا گیا ہے جو انتہائی شرمناک عمل ہے۔