کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ریجنل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان سی سی کراچی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ کوارٹر فائنل میں ڈائمنڈ شمس کلب ڈ یرہ مرد جمالی کی ٹیم 100 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ لیگ اسپنر محمد اصغر نے 4وکٹ لیے ۔ فاتح ٹیم نے دو وکٹ پر 104 رنز بنا لئے۔ حزیفہ احسان نے 40 رنز بنائے۔