• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروِں کو کی گئی فنڈنگ سے ترقی کیوں نہیں نظر آرہی، نثار کھوڑو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار کھوڑو نے کہا کے سندھ حکومت بلدیاتی اداروِں کو ایک کھرب 60 ارب سے زائد کی ہر سال فنڈنگ کر رہی ہے مگر فراہم کی گئی فنڈنگ سے ترقی کیوں نہیں نظر آرہی ہے،پی اے سی نے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز بلدیاتی اداروں سے سندھ حکومت کی جانب سے فراہم ہونے والی فنڈنگ سے تمام اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ، سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اجلاس میں حیدرِآباد ڈویزن کی ضلع کونسلز اور ٹائون کمیٹیز کی سال 2018 سے 2020 تک کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں پی اے سی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشنز،ٹان کمیٹیز اور یوسیز سمیت تمام بلدیاتی اداروں کو ٹینڈرز کے علاوہ کوٹیشن کرنے اور ایڈورٹائیزمنٹ کے بغیر این آئی ٹی کرنے سے روک دیا اور تمام بلدیاتی کونسلز کو بجٹ بک بنانے اور ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیاں سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بنا نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید