کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سفاری پارک میں ہلاک ہونے والی ہتھنی سونو کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے پیر کے روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کے ڈاکٹر غلام مصطفی کی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ویٹرنری اسٹاف کی مدد سے پوسٹ مارٹم کیا گیا اور جسم کے مختلف حصوں کے نمونے حاصل کئے گئے تاکہ ہتھنی کی اچانک موت کی وجہ معلوم کی جاسکے، میئر نے ہتھنی سونو کی موت کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔