• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری علالت کے بعد فعال، سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) صدر آصف علی زرداری علالت کے بعد فعال ہو گئے ،صدر نے سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے ، صدر مملکت نے گزشتہ روز سکھر سے سینیٹر اسلام الدین شیخ کی صاحبزادی کی ایم این اے اور پی پی پی کے رہنما قادر پٹیل کے بیٹے کے ساتھ شادی پر دولہا ،دلہن اور ان کے والدین کو کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا، اس موقع پر فریال تالپور بھی موجود تھیں ، خصوصی تقریب کی تصویر پی پی پی کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر وائرل کی گئی ، جس میں صدر زرداری اور فریال تالپور کو نئے شادی شدہ جوڑے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دکھایا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید