• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات پر سفر کرنے میں ملوث 2 مسافر گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے میں ملوث 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والےمسافروں کی شناخت قربان علی اور محمد تہران کے نام سے ہوئی ،مسافروں نے پاکستانی پاسپورٹ پر ساوتھ افریقہ جانے کی کوشش کی، مسافروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے ساوتھ افریقہ کے ویزے جعلی ہیں ، امیگریشن سکینڈ لائن آفس کی رپورٹ کے مطابق بھی مذکوہ ویزے جعلی ثابت ہوئے،سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ویزوں میں خفیہ خصوصیات موجود نہ تھیں۔ملزمان کو تعلق حیدر آباد سے ہےملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید