پشاور(جنگ نیوز) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ فیلڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے مسائل و مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور اس سلسلے میں محکمہ بہبود آبادی کی فیملی ویلفیئر سنٹرز کے محکمہ صحت منتقلی معاملہ کو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیساتھ اٹھائیں گے اور صوبائی ٹاسک فورس فورم پر بھی زیر غور لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل فیلڈ سٹاف ایسوی ایشن محکمہ بہبود آبادی کی تنظیم سے ملاقات کے دوران کیا۔محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخوا کے فیلڈ سٹاف ایوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے زیر قیادت ایک وفد نے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔وفد کے شرکاء نے محکمہ بہبود آبادی کی 304فیملی ویلفیئر سنٹرز کی محکمہ صحت میں منتقلی بارے عوام کی تکالیف اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں فلاحی مراکز منتقل ہورہے ہیں۔