• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کائنات توقع سے 8 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے

واشنگٹن (جنگ نیوز) ناسا کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے حاصل کردہ دو سالہ ڈیٹا نے اس مشاہدے کی تصدیق کی ہے کہ کائنات توقع سے 8 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس انکشاف نے سائنسدانوں کو ممکنہ وجوہات پر غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جن میں پراسرار کائناتی عناصر جیسے "ڈارک انرجی" اور "ڈارک میٹر" شامل ہیں۔ویب ٹیلی اسکوپ کے ڈیٹا نے حبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کے پہلے سے موجود مشاہدے کی تصدیق کی ہے کہ کائنات کا پھیلاؤ تقریباً 8 فیصد زیادہ ہے۔ یہ تضاد، جسے "حبل ٹینشن" کہا جاتا ہے، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کائنات کے ابتدائی حالات اور اس کی اربوں سالوں کی ارتقائی تاریخ کو سمجھنے میں موجودہ نظریات ناکافی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید