• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب فکری بالیدگی سے مزین سیاست ہو گی،سید صمصام بخاری

لاہور (خصوصی رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر و سینئر سیاستدان سید صمصام علی بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی حیثیت سے کام شروع کردیا۔دفتر پہنچنے پر شعیب صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ اب دشنام طرازی پر مبنی سیاست کی بجائے فکری بالیدگی سے مزین سیاست ہو گی ۔