کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں 3 آئینی بینچز کا نیا روسٹر جاری کردیا گیا، روسٹر کے مطابق بینچ ون جسٹس محمد کے کے آغا اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل ہوگا ،سروسز، لیبر، پینشن، ایس بی سی اے، کے ڈی اے، کے ایم سی سمیت دیگر کیسز کی سماعت کریگا ، تعلیمی بورڈ، کے پی ٹی، ایم ای او، سی ڈی جی کے سے متعلق کیسز کی سماعت بھی بینچ ون میں ہوگی، بینچ 2 جسٹس آغا فیصل اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل ہوگا، جو ٹیکس، کسٹم، الیکشن معاملات پر سماعت کریگا ، بینچ 3 جسٹس ثناء اکرم منہاس اور جسٹس ارباب علی ہکڑو پر مشتمل ہوگا جو ای سی ایل، کوآپریٹو سوسائٹی و دیگر سے متعلق کیسز کی سماعت کریگا ۔