کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر توانائی ‘ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے چینی وفد کو پیشکش کی کہ اگر سولر پینل کے حوالے سے صوبہ سندھ میں مینوفیکچرنگ کی جائے تو سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو پوری سپورٹ کرے گی۔ یہ بات انہوںنے چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کہی۔
وزیر توانائی نے اس موقع پر چینی وفد کو انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انرجی سیکٹر میں غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں۔
تھرکول فیلڈ ور متبادل توانائی کے سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے جس کیلئے سرمایہ کاروں کو سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکنا تعاون، ڈاکومنٹیشن میں معاونت اور زمین کے حوالے سے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس موقع پر چینی وفد کو تھر کول فیلڈ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں 185 بلین ٹن کوئلہ کے ذخائرموجودہیں۔