• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا جنوبی پنجاب کیلئے ’’تعلیم پھیلاؤ، غربت مکاؤ‘‘ منصوبہ تیار

لاہور(آصف محمود بٹ )چین نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور انتہا پسندی کے رجحانات کو روکنے کے لیے اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم دلانے میں مدد کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ بنایا ہےبیجنگ پاکستانی اقدامات سے مطمئن ،چینی منصوبوں کا سکیورٹی آڈٹ ہوگا،بلٹ پروف گاڑیاں استعمال ہونگی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کو ہر ممکن مدد دے رہے ہیں ۔ اس منصوبے کے ذریعے خطے کے لوگوں کا ذریعہ معاش بڑھانے کے لیے "چھوٹے لیکن خوبصورت" منصوبوں کا جلد آغاز کر دیا جائیگا۔اعلیٰ سطح کے چینی سفارتی ذرائع نے ’’جنگ‘‘ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ چینی شہریوں کی سیکورٹی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اب جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے ایس او پیز کے مطابق جامع سیکورٹی آڈٹ کے بعد چینی منصوبوں والے ان علاقوں کی نشاندہی کی جائیگی جہاں سیکورٹی خطرات زیادہ ہیں اور وہاں چینی باشندوں کی آمدورفت کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔اعلیٰ چینی سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ چین ہاتھ پر ہاتھ رکھ نہیں بیٹھا بلکہ درست انٹیلی جنس شیئرنگ اور تمام ضروری اقدامات کے ذریعے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی سسٹم نے بھرپور طریقے سے کام شروع کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید