• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

55 سال میں ریٹائرمنٹ کی تجویز وزیراعظم کو پیش، صرف سویلین پر اطلاق ہوگا

اسلام آباد(این این آئی)ریٹائر،منٹ کی عمر 55سال کرنے کی تجویز وزیراعظم کو پیش کردی گئی ،اطلاق صرف سویلین پر ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوشن پنشن اسکیم میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں55سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی تجویز پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی تاہم اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، ابھی ابتدائی تجویز ہی سامنے آئی ہے، 55سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ہوا تو اس کا اطلاق صرف سول ملازمین پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو 55سال میں ریٹائرمنٹ کی حد مقرر کرنے پر مثبت رسپانس نہیں ملا۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حاضر سروس ملازمین کو نئے بھرتی ہونے والوں کی طرز پر کنٹری بیوشن پنشن اسکیم کا حصہ بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید