• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روز مرہ کی زندگی میں حقوق العباد پر عمل کرنا ہی انسانی حقوق ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں حقوق العباد پر عمل کرنا ہی انسانی حقوق ہیں۔ فلسطین اور کشمیر میں اسرائیل اور بھارت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیراعلی ہاس سے اپنے جاری کردہ پیغام میں وزریراعلی سندھ نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن ہر سال 10 دسمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، اس سال 2024 ہمارے حقوق، ہمارا مستقبل، ابھیکے عنوان سے منایا جارہا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ روزمرہ کی زندگی میں حقوق العباد پر عمل کرنا ہی دراصل انسانی حقوق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق پرامن، انصاف پسند اور جامع معاشروں کی بنیاد ہیں اور اظہار آزادی، تعلیم اور صحت کی رسائی انسانی حقوق کی اولین ترجیحات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید