• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار ملتان نے تھانہ صدر پولیس کا کچہری میں داخلہ بند کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او صدر کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی سرپرستی قبضہ مافیا کی پشت بناہی کرنے کا الزام ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے تھانہ صدر پولیس کا کچہری میں داخلہ بند کردیا ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر قبضہ مافیا کے ساتھ ایڈ وکیٹ اویس نانڈلہ کے گھر میں گھس گیا اور زمین پر قبضہ کی کوشش کی ،سی پی او ملتان ایس ایچ او تھانہ صدر صفدر بھٹی کو معطل کریں ،جب تک ایس ایچ او معطل نہیں ہوگا تھانہ صدر پولیس کا داخلہ کچہری میں بند ہوگا وکلا کی جانب سے لگائے ان سنگین الزامات پر سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے تحقیقات شروع کر دی ہیں انہوں نے کہا کہالزامات ثابت ہوئے تو سزا دی جائے گی۔
ملتان سے مزید