ملتان (سٹاف رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان تھے، تقریب میں ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر قرۃ العین، ڈاکٹر عظمیٰ، ڈاکٹر علیم اشرف، ڈاکٹر وردہ، ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر امبر، ڈاکٹر وقاص، ڈاکٹر رابعہ اور پروفیسر شفقت عباس نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے انسانی حقوق سے متعلق موضوعات پر اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔