• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشن نہ ملنے پر ریڈیو پاکستان ملتان کے پنشنرز کا مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریڈیو پاکستان ملتان کے پنشنرز نے ریڈیو ملتان آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں پنشن کی بروقت ادائیگی ممکن بنائی جائے،ان کا کہنا تھا کہ دسمبر کی 10تاریخ ہوگئی ہے ، مگر ابھی تک نومبر کی پنشن نہیں ملی، جس سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ پہنچی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہپینشن میں حکومت کی طرف سے دیا جانے والا اضافہ شامل کیا جائے، اس طرحگزشتہ 8سالوں سے میڈیکل کی بند سہولت کو بحال کیا جائے اور 2020سے ریٹائر ہوئے ملازمین کی کمیوٹیشن بھی جاری کی جائے  ، انہوں نے  صدر، وزیراعظم  اور وزیر اطلاعات سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ کا نوٹس لیں۔
ملتان سے مزید