کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کھا گیا، ہانگ کانگ میں پری کوارٹر فائنل میں جرمنی نے پاکستانی ٹیم کو 2-1سے ہرایا۔ پاکستانی ٹیم نمبر چھ پوزیشن کیلئے جمعرات کوکینیڈا سے مقابلہ کرے گی۔