• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزاحمت پر ڈاکو نے گولی مارکر شہری کو زخمی کردیا

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ گلگشت کے علاقے میں دوران ڈکیتی ڈاکو نے گولی مارکر شہری کو زخمی کردیا ،پولیس ذرائع کے مطابق شاہ زیب اپنے دوستوں کے ہمراہ رانا سٹریٹ سے گزررہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اس سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اس کے پیٹ میں گولی مارکر فرار ہوگئے جسے دوست نشتر ہسپتال لائے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق مذکورہ نوجوان کے گولی پیٹ سے آر پار ہوگئی جس کی حالت خطرے سے باہر ہے، واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید