• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہلسنت کا خلفائے راشدینؓ کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) جماعت اہل سنت اور ادارہتبلیغ اہل سنت نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے پنجاب اسمبلی کی قرارداد کے مطابق چاروں خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منانے کا اعلان نہ کیا تو شدید ردعمل کا اظہار کیا جائے گا،رواں برس 22, 23 اور 24 دسمبر کو محلہ جال شیخ موسیٰ اندرون پاک گیٹ میں 61واں سالانہ یوم صدیق اکبرؓکا اجتماع ہوگا جس میں ملک بھر سے جید علماو مشائخ خطاب کریں گے، ان خیالات کا اظہار صوبائی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پنجاب علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری مرکزی ناظم اطلاعات جماعت اہل سنت پاکستان، تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے رہنما صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری، جماعت اہل سنت پنجاب کی مجلس عاملہ کے رکن محمد حسین بابر ایڈووکیٹ، جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل اوردیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید