ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں سنگل یوز پلاسٹک اور 75 مائیکرون سے کم پولیتھین بیگز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، اس سلسلے میں ضلع ملتان کی پلاسٹک مینجمنٹ کمیٹی نے پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ترمیمی پلاسٹک ریگولیشن 2024 پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں پلاسٹک بیگز کے خاتمے بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔