• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

  ڈکیتی و چوری کے الزام میں 15مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 15مقدمات درج کرلیے ،تھانہ گلگشت کے علاقے میں اجمل سے دو ڈاکو 28ہزار اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ارسلان سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائل لے گئے ،تھانہ صدر کے علاقے میں شعیب سے چار مسلح ملزمان تشدد کے بعد ہزاروں روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لے گئے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں عبدالوحید سے ملزمان موبائل لے گئے، شاہ رکن عالم کے علاقے میں ملزمان حسان نذر کاموبائل چھین کر فرارہوگئے۔
ملتان سے مزید