راولپنڈی (اے پی پی) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران 7دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس آپریشن کی بنیاد پر میرانشاہ میں 4 اور اسپن وام میں 3 خوارج کو ہلاک کیا گیا، گئے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد امین (عمر 34سال، ساکن ڈسٹرکٹ فیصل آباد) شہید ہو گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسپیکر ایاز صادق نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر لانس نائیک محمد امین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید لانس نائیک محمد امین کے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔