• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگ مشین کمپنی کے خلاف 5 لاکھ 94 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ

ملتان(سٹاف رپورٹر) آٹو میٹک واشنگ مشین کمپنی کے خلاف 5 لاکھ 94 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ ، کنزیومر کورٹ ملتان نے 8 جنوری 2025 کو نجی کمپنی کے متعلقہ افسران سے جواب طلب کر لیا ہے،کنزیومر کورٹ میں ملتان کے عبد القدوس نے درخواست دائر کی ہے، جس کے مطابق معروف نجی کمپنی سے خرید کی ہوئے آٹو میٹک واشنگ مشین خراب ہوگئی۔رابطہ کرنے پر کمپنی کا نمائندہ رپیرنگ کے لئے واشنگ مشین ورکشاپ لےگیا۔ ،رپیرنگ کے 55 سو چارجز لینے کے باوجود واشنگ مشین ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہوگئی۔
ملتان سے مزید