• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہرے ٹیکس معاہدوں کی متوازن تشریح کی جائے‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے ٹیکس تنازع پر نظرثانی کیس کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ دہرے ٹیکسوں کے معاہدوں کی اس طرح سے متوازن تشریح کی جائے جس سے معاشی نمو کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ ٹیکس بیس کو بھی تحفظ حاصل ہو سکے۔ عدالت نےسابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے تحریر کردہ فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کمپنی کی اپیلیں منظور کرلیں،فیصلے میں جرمن ٹیکس ماہر کلاس واجل کا حوالہ دیا گیا جو اس بات پر زور دیتا ہے کہ یہ معاہدے قوموں کے درمیان پل کے طور پر کام کرتے ہیں، ان بیان الاقوامی معاہدوں کا مقصد ٹیکس تنازعات کو روکنے کیساتھ ساتھ اقتصادی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ 8صفحات پر مشتمل نظرثانی فیصلہ تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس سید منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔