• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائیدار معاشی ترقی کیلئے آئندہ 5 سال کےنیشنل اکنامک پلان کا اعلان موخر

اسلام آباد( تنویر ہاشمی)وفاقی حکومت کی جانب سے پائیدار معاشی ترقی کیلئے آئندہ پانچ سال کے نیشنل اکنامک پلان2024-29’’اڑان پاکستان‘‘ کا متوقع اعلان موخر کر دیاگیا ، ذرائع کے مطابق اب وزیراعظم شہبا شریف ’’اڑان پاکستان‘‘ پلان کا اعلان 25دسمبر کو یوم قائداعظم پر کریں گےیہ پلان دو حصوں پر مشتمل ہوگا جس میںایک مالیاتی اور دوسرا ترقیاتی پلان ہے ، اس منصوبے کا مقصد 2035تک پاکستان کی معیشت کو 10ہزار ارب ڈالر تک لے جانا ہے، نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشنل پلان پائیدار ترقی کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت کا حامل ہوگا،ذرائع کے مطابق اگلے پانچ سال میں اقتصادی شرح نمو کو 9.8فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے جبکہ شرح خواندگی 70فیصد اور غربت کی شرح کو کم کر کے 13 فیصد پر لانے جانے کا پلان ہے، نیا پلان برآمدات سمیت فائیو ایز فریم ورک پر مبنی ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید