اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق یہ اجلاس دوپہر دو بجے منعقدہوگا،جس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف زیرالتوا ء شکایات کا جائزہ لیا جائے گا،یاد رہے کہ چیف جسٹس بلحاظ عہدہ سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔