• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کیلئے پھر پانی کا بحران، 84 انچ قطر کی لائن پھر پھٹ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی والوں کے لئے پھرپانی کا بحران ،آٹھ روز کی مرمت کے بعدایک بار پھر 84انچ قطر کی لائن پھٹ گئی شہر میں دس روز سے جاری پانی کا بحران ابھی ختم نہیں ہو ا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر جامعہ کراچی کے سامنے دھابیجی سے سی او ڈی فلٹر پلانٹ تک پانی لے جانے والی لائن میں ایک بار پھر رساو پیدا ہو گیا ہے واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق مرمت کے لئے اسے دوبارہ چار سے پانچ روز تک بند کرنا پڑے گا واضح رہے پہلے بھی لائن کی مرمت میں سات سے آٹھ روز لگے تھے اور دس روز بعد پانی بحال ہوسکاتھا بعض علاقوں میں اب بھی پانی کی فراہمی معمول پر نہیں آسکی ہے اس لائن کی بندش سے ضلع شرقی اور جنوبی کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیںپانی کے حصول کے لئے سرکاری واٹر ہائیڈرنٹس پر رش بڑھ جاتا ہےتعداد کم ہونے کے باعث تمام شہریوں کو واٹر کارپوریشن وقت پر ٹینکر نہیں دے پاتی ریڈ لائن کا منصوبہ سب سے زیادہ واٹر کارپوریشن کے لئے درد سر بن گیا ہےکیونکہ یونیورسٹی روڈ پر بار بار پانی کی لائنیںٹوٹ رہی ہیں اور اس کا خمیازہ شہری بگھت رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہیسا محصوص ہوتا ہےکہ واٹر کارپوریشن اور ریڈلائن تعمیر کرنے والو میں کوآرڈی نیشن کا فقدان ہے حا لانکہ دونوں ادارے سندھ حکومت ماتحت ہیں۔
اہم خبریں سے مزید