• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کراچی کونسل اجلاس، میئر کیخلاف شدید احتجاج، ترقیاتی فنڈز صرف پی پی ارکان کو دیئے جانے کا الزام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل اجلاس اور کے ایم سی بلڈنگ میں اپوزیشن ارکان کا سندھ حکومت اور میئر کراچی کے خلاف شدید احتجاج ، ترقیاتی فنڈز صرف پیپلز پارٹی کے یو سی چیئرمینوں کو دینے کا الزام ،میئر مرتضیٰ وہاب شہر میں اپنی مصروفیات کے باعث اجلا س کی صدارت نہ کر سکے ان کے عدم موجودگی میں ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مراد نے اجلاس کی صدارت کی جو اپوزیشن کےہنگامہ ، احتجاج ،نعرے بازی اور شور شرابے کے باعث آدھا گھنٹہ جاری رہ سکا تاہم اس دوران برسراقتدار پیپلزپارٹی اور ان کے اتحادیوںنے 21 قرادادیں منظور کرا لیں اور اجلاس ختم کر دیا کشرت رائے سے منظور کی گئی قرار داد میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو کراچی میں بہترین ترقیاتی کام کرانے پر مبارکباد پیش کی گئی اجلاس شروع ہونے سے قبل اپوزیشن ارکان نے مین بلڈنگ کی سیڑھیوںپر احتجاج کیااراکین سٹی کونسل نے اپنے مطالبات کے حق میں مختلف بینرز و پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا ”سندھ حکومت اور قابض میئر تعصب بند کرو، ترقیاتی کاموں میں تعصب نا منظور، کراچی کو پانی دو ورنہ کرسی چھوڑ دو اپوزیشن اراکین نے سندھ حکومت و قابض میئر کے خلاف نعرے بھی لگائے۔اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیرجماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حافظ مبشر الحق ودیگر اراکین کونسل کے ہمراہ احتجاج سے خطاب اور اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی گزشتہ 16سال سے سندھ پر اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے مرتضیٰ وہاب شہر پر قابض ہیں۔
اہم خبریں سے مزید