اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) پاکستان کے معروف سرمایہ کار اور ملکی سٹاک مارکیٹ کے مسلمہ لیڈر عارف حبیب نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ، ایک سال میں 58فیصد اضافہ ہوا ہے مالیت 4 ہزار آٹھ سو ارب روپے یا 18 ارب ڈالر، تاریخی کامیابی ہے معاشی صورت حال میں بہتری ، بیرونی سرمایہ کار واپس آئیں گے تمام کاروباری افراد امید کرتے ہیں کہ سیاسی اختلافات اتفاق رائے سے حل ہوں گے، وہ جنگ گروپ کے سینئر صحافی کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے ، عارف حبیب نے کہا کہ جمعرات 12دسمبر کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 1,14,180پوائنٹس سے بھی اوپر پہنچ گیا ہے۔ انڈیکس صرف چند دنوں میں 100,000 سے100 انڈیکس ایک لاکھ 14ہزار 180پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ KSE-100انڈیکس نے سال کے آغاز میں 46,000 پوائنٹس سے تقریباً 1,14,180 پوائنٹس تک کا سفر کیاجو کہ 64,800پوائنٹس کا اضافہ ہے، یعنی اس کیلنڈر سال میں انڈیکس میں تقریباً 58 فیصد اضافہ ہوا۔