اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش و شام میں غاصب قابضین کی حکمرانی کا سورج بھیانک انجام کیساتھ اختتام پذیر ہوکر غروب ہوچکا، تاریخ نے ثابت کردیا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ زنی کرکے قابض ہونے والے حکمران طویل مدت تک مسلط نہیں رہ سکتے، یہ بھی واضح ہوچکا کہ مسلم ممالک پر حکمرانی کا واحد راستہ اِن ممالک کے آئین، قانون، عوام کے جمہوری اور انسانی حقوق کی بالادستی ہی ہے، یہی وہ راستہ ہے جس سے پورا عالمِ اسلام تہہ در تہہ بحرانوں سے نجات پاسکتا ہے، طویل عرصہ سے ظلم و جبر کا شکار مسلم ممالک کے عوام نہ صرف اپنی اقتصادی تباہی پر گریہ کناں ہیں۔