• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی جعلی اور غیر قانونی رہائشی کالونیاں بنانیوالوں کیخلاف کارروائی ، 1گرفتار

اسلام آباد (خبر نگار) چیئر مین نیب کی ہدایت پر نیب راولپنڈی نے جعلی اور غیر قانونی رہائشی کالونیاں بنانے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان احمد ہاشمی ولد احمد نواز سکنہ اسلام آباد کو مردان کے علاقہ کمبٹ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم ذیشان نے دوسرے ملزموں کے ساتھ مل کر نام نہاد رہائشی اپارٹمنٹس واقع مری ایکسپریس وے اور چکری انٹرچینج فتح جنگ روڈ راولپنڈی کے نام پر سینکڑوں متاثرین سے تقریباً ایک ارب روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی۔ ملزم نے دیگر ملزمان سے ملی بھگت کر کے ہتھیائی گئی رقم رہائشی منصوبوں کی بجائے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کی۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید