• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ شبیر میثمی کی مولانا عبدالخبیر آزاد سے ملاقات، ملک کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ شبیر میثمی نے کراچی میں چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد سے ملاقات کی، اہم ملاقات میں دونوں مذہبی رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خلاف متحدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ تمام فرقوں اور مسالک کے مسلمانوں کو متحد اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ، اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے قریب آنا ہوگا ملاقات کے دوران دونوں علماء کرام نے مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید