پشاور (اے پی پی) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تمام جج صاحبان کیلئے سکیورٹی مانگ لی اور ریمارکس دیئے کہ جج جب پولیس کیخلاف فیصلہ دیتا ہے تو پولیس افسران ناراض ہوکر جج سے سیکورٹی واپس لیتے ہیں اب ایسا نہیں چلے گا جبکہ بینچ میں موجود جسٹس اعجاز انور نے پولیو کیلئے کوئی الگ فورس بنانے کا بھی کہہ دیا۔ خیبر پختونخوا میں سیکورٹی صورتحال پر دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی۔