• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پریس کلب میں منعقدہ دو روزہ تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پریس کلب میں بین الاقوامی فیڈریشن آف جرنلسٹس، ویمن میڈیا فورم پاکستان کی جانب سے منعقدہ دو روزہ تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے کہا کہ پریس کلب میں خواتین کی رکنیت بڑھانے اور خواتین کے کمرے و دیگر ضروری سہولیات بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ورکشاپ میں 20 صحافیوں نے شرکت کی، جن میں 15 خواتین اور 5 مرد شامل تھے۔ شرکاء نے گروپ ورک، پریزنٹیشنز، اور مباحثوں کے ذریعے صنفی مساوات، اختلافات کو قبول کرنے، صحافیوں کے حقوق، کام کی جگہ پر ہراسگی، صنفی شمولیت، اور فیلڈ میں تحفظ جیسے اہم موضوعات پر غور کیا۔
ملتان سے مزید